قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے بری خبر، تمام اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کر دی گئی

وزارت خزانہ نے اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کی منظوری دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا، اطلاق رواں ماہ سے ہی ہوگا

muhammad ali محمد علی منگل 5 نومبر 2019 23:57

قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے بری خبر، تمام اسکیموں ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 نومبر2019ء) قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے بری خبر، تمام اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کر دی گئی، وزارت خزانہ نے اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کی منظوری دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا، اطلاق رواں ماہ سے ہی ہوگا۔ بزرگ شہریوں اور پینشنرز کیلئے بری خبر، قومی بچت اسکیموں کے منافع میں یکدم دو فیصد تک کمی کر دی گئی، وزارت خزانہ کی منظوری کی صورت میں نئے ریٹ کا اطلاق کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی بچت اسکمیوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے بری خبر سامنے آئی ہے۔ قومی بچت کے ادارے کی جانب سے دی جانے والی مختلف سکیموں کے شرح منافع میں کمی کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں 2 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ڈائریکٹریٹ نے اس حوالے سے وزارت خزانہ کو باقاعدہ سمری ارسال کی تھی جسے اب منظور کر لیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد قومی بچت اسکیموں کے نئے شرح منافع کا فوری اطلاق کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے قبل ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ کا شرح منافع 13 اعشاریہ 01 فیصد، بہود اور پینشن سرٹیفیکیٹ کا شرح منافع 14 اعشاریہ 76 فیصد، سپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ کا شرح منافع 12 اعشاریہ 7 فیصد اور ریگیولر سرٹیفیکٹ کا شرح منافع 12 اعشاریہ 96 فیصد تھا جو اب مزید کم کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ طویل مدتی بانڈز کے شرح منافع میں 2 فیصد تک کمی آئی ہے جس کے بعد اب تمام قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کیے جانے کے باعث سب سے زیادہ پینشنرز اور بیوایں متاثر ہوں گی۔ گزشتہ ایک سال کے دوران بچت اسکیموں کے شرح منافع میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں  آیا تھا، تاہم اب اس سلسلے کو بریک لگ گئی ہے۔