ڈینگی کے خلاف مہم میں ادارے عوامی آگہی میں بھر پور کردار ادا کریں، آسیہ گل

بدھ 6 نومبر 2019 21:34

سرگودھا۔06نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کہا ہے کہ درجہ حرارت 15ڈگری پر آنے پر ڈینگی بے جان ہوجائے گا تاہم اس کے انڈوں کی تلاش او راس کا خاتمہ محکمہ صحت کی ٹیمیں اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ممکن بنائیں تاکہ یہ آئندہ کبھی بھی خطرات پیدا نہ کر سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے روزانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز ‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی ‘ ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن پلاننگ ملک آفتاب ‘ ریجنل منیجر ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر عامر سلیم ‘ ایس این اے عمر سعید کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران ونمائندے بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے آگاہی مہم کو مزید تیزکرنے اور اسے مسلسل بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے لاروا سائٹ کی تلفی ‘ تعاون نہ کرنے والے شہریوں ‘ تاجروں او رصنعت کاروں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے اداروں کے مابین ہم آہنگی کو مزید بہتر بنا نے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اداروں کے فیلڈ افسران ونمائندوں کی تربیت کو بھی بہتر بنایاجائے تاکہ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن حکومت کے مقرر کر دہ معیار پر پوری اتر سکے ۔ اجلاس میں ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی نے ڈینگی کی تازہ ترین صورتحال بارے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :