متحدہ عرب امارات نے واٹس ایپ کالز پر عائد پابندی ختم کرنے کا عندیہ دے دیا

ہوسکتا ہے کہ بہت جلد واٹس ایپ کی کالز اور اسکی جانب سے دی جانے والی بہت سی سہولیات پر سے پابندی ہٹا دی جائے: ڈائریکٹر نیشنل الیکٹرانک سیکیورٹی اتھارٹی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 6 نومبر 2019 19:03

متحدہ عرب امارات نے واٹس ایپ کالز پر عائد پابندی ختم کرنے کا عندیہ دے ..
دبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06نومبر2019ء) متحدہ عرب امارات نے واٹس ایپ کالز پر عائد پابندی ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ڈائریکٹر نیشنل الیکٹرانک سیکیورٹی اتھارٹی محمد الکویتی نے بتایا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ بہت جلد واٹس ایپ کی کالز اور اسکی جانب سے دی جانے والی بہت سی سہولیات پر سے پابندی ہٹا دی جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب مختلف پہلوؤں پر واٹس ایپ کے ساتھ اچھی افہام و فہیم کے ساتھ معاملات بحال ہو گئے ہیں، واٹس ایپ کے ساتھ جو تعاون جاری تھا اس میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہم اس حوالے سے بہت سے پہلوؤں پر کام کر رہے ہیں۔

ہم یہاں متحدہ عرب امارات میں تعاون کر رہے ہیں اور ان پہلوؤں میں سے بہت سے پہلوؤں میں ہمیں اچھائی نظر آئی ہے۔" محمد الکویتی نے اپنے ایک انٹرویو میں گیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ "واٹس ایپ وائس کالز یا اس کی جانب سے بہت ساری چیزوں کو نشر کرنے کے لئے اس پر عائد پابندی کو ہٹایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

" انہوں نے بتایا ہے کہ یہ پابندی بہت جلد ہٹنے والی ہے، ابھی ہمیں یہی پتا ہے کہ پابندی ختم کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے وٹس ایپ اور دوسری بہت سی ایپس پر وائس کالز پر پابندی لگا رکھی ہے اور اس کے بجائے شہریوں کو مقامی طور پر مجاز کالنگ ایپس جیسے Botim ، C'Me اور HiU میسنجر کو استعمال کرنا پڑتا ہے۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی ایک بڑی کاروباری شخصیت نے حکام پر زور دیا تھا کہ وہ اسکائپ، فیس ٹائم اور واٹس ایپ کے ذریعہ وائس کالز کی اجازت دیں۔

حاتبور گروپ کے چیئرمین خلف الہبتور نے متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام کمپنیوں سے کہا تھا کہ وہ انٹرنیٹ پر وائس کالز کی اجازت دیں تاکہ متحدہ عرب امارات مواصلات کے شعبے سمیت ہر چیز میں پہلے نمبر پر آنے والا ملک بننے میں کامیاب ہو سکے۔ اور اب کہا جا رہا ہے کہ بہت جلد متحدہ عرب عمارات میں وٹس ایپ پر وائس کالز کی اجازت دے دی جائے اور ہو سکتا ہے کہ ویڈیو کالز کی بھی اجازت دے دی جائے۔