راجہ پرویز اشرف کا آصف زرداری کی صحت پر سخت تشویش کا اظہار

سابق صد ر کی زندگی بچانے کے لئے فوری پرائیویٹ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، ان کے ذاتی معالجین کو بورڈ میں شامل کیا جائے،بیان

جمعہ 8 نومبر 2019 23:37

راجہ پرویز اشرف کا آصف  زرداری کی صحت پر سخت تشویش کا اظہار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق رپورٹ کے بعد انتہائی ضروری تھا کہ فوری طور پر پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بٹھایا جاتا اور سابق صدر کے معالجین کو ان تک رسائی دی جاتی مگر کئی ہفتے گزرنے کے باوجود نہ میڈیکل بورڈ بٹھایا گیا ہے اور نہ ہی ان کے ذاتی معالجین کو رسائی دی گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور ہمدردوں کو سخت تشویش اور بے چینی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اس وقت آصف علی زرداری کو سخت نگہداشت کی ضرورت ہے اور خاندان کو بھی سخت تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بٹھانے میں تاخیر اور ذاتی معالجین کی رسائی نہ دینے کی وجہ سے سابق صدر زندگی کو سخت خطرہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر آصف علی زرداری کی زندگی بچانے کے لئے فوری طور پر پرائیویٹ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اور ان کے ذاتی معالجین کو بورڈ میں شامل کیا جائے۔ ورک