آصف زرداری کے دل کے پاس کلاٹ موجود ہے جس سے ان کی زندگی کو سخت خطرہ لاحق ہے،عامر فدا پراچا

جمعہ 8 نومبر 2019 23:37

آصف  زرداری کے دل کے پاس کلاٹ موجود ہے جس سے ان کی زندگی کو سخت خطرہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) نسابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے دل کے پاس کلاٹ موجود ہے جس کی وجہ سے ان کی زندگی کو سخت خطرہ لاحق ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ سابق صدر کی انجیوگرافی کرائی جائے مگر تاحال حکومت نہ تو پرائیویٹ میڈکل بورڈ بٹھا رہی ہے اور نہ ہی ماہر ڈاکٹروں سے معائنہ کرایا جا رہا ہے۔

عامر فدا پراچا نے کہا کہ حکومت کو علم ہے کہ سابق صدر کی شریانوں میں خون جم جاتا ہے جو جان لیوا ہوسکتا ہے مگر حکومت مجرمانہ طور پر آصف علی زرداری کی زندگی سے کھیل رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سابق صدر کے خاندان کو بھی بہت تشویش ہے کہ اتنی دیر کے باوجود ماہر ڈاکٹر کیوں نہیں فراہم کئے جا رہے ہیں۔نورک