ہم دیگر ممالک کے انخلا کے بعد ہی شام سے نکلیں گے،ترک صدر

جنگجوئوں کے خاتمے یا کوچ کرنے تک ترکی سرحد پار کردوں کے خلاف حملے کا سلسلہ جاری رکھے گا،گفتگو

ہفتہ 9 نومبر 2019 14:06

ہم دیگر ممالک کے انخلا کے بعد ہی شام سے نکلیں گے،ترک صدر
ْ انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ ان کا ملک دیگر ممالک کے انخلا سے قبل شام سے نہیں نکلے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایردوآن نے یہ بات ہنگری کے دورے سے واپسی پر طیارے میں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی سرحد پار کرد جنگجوئوں کے خلاف حملے کا سلسلہ جاری رکھے گا یہاں تک کہ اس علاقے میں موجود تمام جنگجو کوچ کر جائیں۔ایردوآن نے صحافیوں کو دیے گئے بیان میں واضح کیا کہ ہم علاقے سے آخری دہشت گرد کے جانے تک اپنی کارروائی جاری رکھیں گے۔ایردوآن کے مطابق شام سے ترکی کی فوج وہاں سے دیگر ممالک کے انخلا کے بعد ہی نکلیں گی۔

متعلقہ عنوان :