مسلم لیگ (ن )نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے قوانین رائج کرنے کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

ہفتہ 9 نومبر 2019 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) مسلم لیگ (ن )نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے قوانین رائج کرنے کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو دائر درخواست میں کہاگیاکہ پارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈیننس جاری کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، عدالت حکومت کو پارلیمنٹ کی تعظیم برقرار رکھنے کا حکم دے۔درخواست میں صدر پاکستان، سیکرٹری پارلیمنٹ، سیکرٹری سینٹ کو فریق بنایا گیا،درخواست میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، اور سیکرٹری وزارت قانون کو بھی فریق بنایا گیا۔