سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی آمنہ سردار نے دہمتوڑ تھائی میں 31 ویں سلائی سنٹر کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 9 نومبر 2019 15:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی آمنہ سردار نے دہمتوڑ تھائی میں خواتین کو معاشی طور پر مستحکم اور خود کفیل بنانے لیی31 ویں سلائی سنٹر کا افتتاح کر دیا، محکمہ زراعت کے تعاون سے کچن گارڈنگ کے کورسز بھی کروانے کی تجاویز زیر غور ہیں۔

(جاری ہے)

دہمتوڑ تھائی کے مقام پر گھریلو خواتین کے لئے ایک سلائی سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے سابق ایم پی اے آمنہ سردار کا کہنا تھا موجودہ دور کے تقاضوں اور گھر کی چار دیواری میں رہتے ہوئے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کرنے میں گھریلو صنعتوں کا فروغ ناگزیر ہوچکا ہے،اس سے جہاں خواتین کو معاشی طور سہولت ملے گی اس کے ساتھ ساتھ معاشرے میں درپیش مسائل سے تیز رفتاری سے چھٹکارہ ملے گا اور خواتین کو اچھی باوقار زندگی گزارنے میں آسانی ہوگی۔

سرکل گلیات میں اس قسم کے تقریبا'' 30 سنٹر ہیں جن میں چھوٹے سنٹرز میں 6 سے 8 سلائی مشینیں اور بڑے سنٹرز میں 8 سے 12 مشینیں دی مہیا کی گئی ہیں پچھلے تین سال سے علاقہ گلیات میں ذاتی حیثیت سے یہ کام کر رہے ہیں،کچھ سنٹرز میں دینی تعلیم کا اہتمام بھی ہوتا ہے۔