وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی آئی بی ایس ایف ورلڈسنوکر چیمپئین شپ جیتنے پر محمد آصف کو مبارکباد

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:29

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی آئی بی ایس ایف ورلڈسنوکر چیمپئین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آئی بی ایس ایف ورلڈسنوکر چیمپئین شپ جیتنے پر محمد آصف کو مبارکباددی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ محمد آصف نے بہترین صلاحیتوں اورمہارت کا مظاہرہ کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اورمحمد آصف کی اس کامیابی پر قوم کو فخر ہے۔انہوںنے کہا کہ محمد آصف کاچیمپئین شپ جیتنا پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔ محمد آصف نے پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے اور محمد آصف جیسے باصلاحیت کھلاڑی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔