جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں کھوسہ ہاؤس میں محفل میلاد ؐ

ہفتہ 9 نومبر 2019 20:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2019ء) جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں کھوسہ ہاؤس میں محفل میلاد ؐ منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کے صوبائی رہنماء علام ذیشان خان قادری آل پاکستان کھوسہ اتحاد کے رہنماء ذوالفقار علی کھوسہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ایمان کا بنیادی جز ہے اور اس کی چوکیداری ہم سب پر فرض ہے پوری امت مسلمہ کا متفقہ عقیدہ ہے کہ تاجدار ختم نبوت ؐ کے بعد نبوت کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند ہو چکا اب اگر کوئی بد بخت نبی ہونے کا چھوٹا دعویٰ کرتا ہے تو اس کا محاسبہ کرنا ہر اہل ایمان پر لازم ہے انہوں نے کہا کہ جشن میلاد مصطفیٰ ؐ منانے والوں کو ہر وقت ناموس رسالت پر فدا ہونے پر تیار رہنا چائے آج سے چند دھائیوں پہلے دشمنان خدا و رسول دین اسلام ناموس رسالت و ختم نبوت پر اس قدر حملہ اور نہیں تھے جتنے آب ہو رہے جبکہ تبلغ دین ،مساجد و مدارس و محافل میں اضافہ ہو رہا ہے یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے اس کہ وجہ کیا ہے ہمیں سوچنا چائے اور اس کا تدارک بھی کرنا چائے انہوں نے کہا کے میلاد مصطفیٰ ؐ مناتے ہوئے سیرت مصطفیٰ ؐاپنا کر دشمن اسلام کو یہ پیغام دینا چائے میرا نبی سے رشتہ کل بھی تھا آج بھی ہے آج ہمیں یہ عہد کرنا چائے کہ یا رسول ؐ ہم میلاد مناتے ہوئے یہ عہد کرتے ہے کہ انشاء اللہ آج کے بعد میرا جینا بھی آپ کیلئے اور مرنا بھی آپ کیلئے آپ مجھ اپنی بار گاہ میں قبول کرلیجے میرا تو سب کچھ آپ پر قربان یارسول ؐ 12ربیع اول کی جلوس میں تمام افراد با وضو ہو کر شرکت کریں محفل میلاد میں ملک کی استکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔