قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کے درمیان شدید جھڑپ
مصباح آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عرفان اور وہاب ریاض کو کھلانے پر بضد تھے، جبکہ بابر نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا
محمد علی ہفتہ 9 نومبر 2019 22:58
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق مایوس کن کارکردگی کے باعث بابر اعظم محمد عرفان اور ویاب ریاض کو آسٹریلیا کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھلانے کیلئے راضی نہیں تھے۔
تاہم قومی ٹیم کے کوچ مصباح الحق ہر حال میں دونوں فاسٹ باولرز کو سیریز کے آخری میچ میں بھی موقع دینا چاہتے تھے۔ اس حوالے سے کوچ اور کپتان کے درمیان کافی دیر تک بحث جاری رہی اور گرما گرمی بھی ہوئی۔ بعد ازاں بابر اعظم اپنی بات منوانے میں کامیاب رہے اور وہاب ریاض اور محمد عرفان کی جگہ آل راونڈر خوش دل شاہ اور فاسٹ باولر موسیٰ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ تاہم بدقسمتی سے اس کے باوجود پاکستان آسٹریلیا کیخلاف تیسرے میچ میں شکست سے دوچار ہو کر سیریز ہار گیا۔ آسٹریلیا کیخلاف مشکل سیریز بابر اعظم کی بطور کپتان پہلی سیریز تھی جس میں وہ ناکام رہے۔ اس سیریز میں بابر اعظم کو شعیب ملک، محمد حفیظ سمیت دیگر کئی اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہ تھیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.