حلقہ این اے 259 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب اپنی انتخابی مہم ختم کردیں، الیکشن کمیشن

پیر 11 نومبر 2019 15:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259 ڈیرہ بگٹی میں 29 پولنگ سٹیشنوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب اپنی انتخابی مہم ختم کر دیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد کسی قسم کی انتخابی مہم چلانے والے امیدوار کو انتخابی قانون 2017 کے مطابق سزا دی جاسکتی ہے۔

الیکشن کمیشن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق این اے 259 ڈیرہ بگٹی، کوہلو، بارکھان، سبی، لہڑی میں الیکشن ٹربیونل کی روشنی میں 29 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ 17 نومبر کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولنگ کے اختتام سے 48 گھنٹے قبل اپنی انتخابی مہم ختم کر دیں۔