خفیہ اداروں کی جانب سے کیپٹن صفدر اور نواز شریف کا خفیہ منصوبہ پکڑ لیے جانے کا انکشاف

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق خفیہ منصوبہ تیار کیا گیا جو خفیہ اداروں نے بروقت پکڑ لیا اور کیپٹن صفدر کی گرفتاری عمل میں آئی، بعد ازاں نواز شریف کو فون کال کی ریکارڈنگ بھی سنوائی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 11 نومبر 2019 19:45

خفیہ اداروں کی جانب سے کیپٹن صفدر اور نواز شریف کا خفیہ منصوبہ پکڑ لیے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11نومبر2019ء) خفیہ اداروں کی جانب سے کیپٹن صفدر اور نواز شریف کا خفیہ منصوبہ پکڑ لیے جانے کا انکشاف، مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق خفیہ منصوبہ تیار کیا گیا جو خفیہ اداروں نے بروقت پکڑ لیا اور کیپٹن صفدر کی گرفتاری عمل میں آئی، بعد ازاں نواز شریف کو فون کال کی ریکارڈنگ بھی سنوائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو کسی معمولی سی وجہ کے باعث گرفتار نہیں کیا گیا۔ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور ان کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے ایک خفیہ منصوبہ تیار کیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم خفیہ اداروں نے نواز شریف اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خفیہ منصوبے کی معلومات بروقت حاصل کر لیں۔

خفیہ اداروں کے ایکشن کے بعد ہی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر گرفتار ہو گئے اور انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شرکت نہ کی۔ بتایا گیا ہے کہ خفیہ اداروں نے جب کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور نواز شریف کے خفیہ منصوبے کی تفصیلات حاصل کیں، اس وقت قائد ن لیگ نیب کی تحویل میں تھے۔ بعد ازاں پھر نواز شریف کو خفیہ منصوبے سے متعلق فون کالز کی ریکارڈنگ سنوائی گئی جس کے بعد وہ شاک کی حالت میں چلے گئے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ نواز شریف ان دنوں اسی معاملے کے باعث شدید ذہنی دباو کا شکار ہیں۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ جس خفیہ منصوبے کے پکڑے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، وہ منصوبہ آخر تھا کیا۔