قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا آٹھواں رائونڈ مکمل
اسد آفریدی کی عمدہ بالنگ نے خیبرپختونخوا کو کامیابی دلادی ،سدرن پنجاب اور ناردرن کے درمیان میچ بے نتیجہ ختم
منگل 12 نومبر 2019 00:15
(جاری ہے)
دوسری جانب سدرن پنجاب اورناردرن کے درمیان ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپور میں کھیلا گیا میچ ڈرا ہوگیا ۔ سدرن پنجاب نیدوسری اننگز میں ناردرن کے خلاف 4وکٹوں کے نقصان پر 363 رنز کی مجموعی سبقت حاصل کی تھی کہ میچ کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔
تیسرا روز مکمل ہوجانے کے باعث ناردرن کی ٹیم میچ میں دوسری اننگز کا آغاز نہ کرسکی۔اس سے قبل میچ کے آخری روز بغیر کسی نقصان کے 40رنز سے اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کرنے والی سدرن پنجاب کی ٹیم نے دن کے اختتام پر 4وکٹوں کے نقصان پر 302رنز بنائے۔سدرن پنجاب کی جانب سے 3 بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اوپنر انس مصطفی 78 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد عمیر اور محمد محسن بالترتیب 75 اور 72 رنزپر ناقابل شکست رہے۔اس سے قبل سدرن پنجاب کے 357 رنز کے جواب میں ناردرن کی ٹیم 296 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی۔ادھر ایل سی سی اے گرانڈ لاہور میں سندھ اور سنٹرل پنجاب کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا۔میچ کے آخری روز بغیر کسی نقصان کے 298 رنز کی مجموعی سبقت سے اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کرنے والی سندھ نے 159 رنز پر اننگز ڈکلیئرڈ کردی ۔ عماد عالم 91 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ جاہد علی نے 63 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ 352 رنز کے تعاقب میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم دوسری اننگزکے آغاز میں بھی مشکلات کا شکار رہی۔ 71 رنز پرابتدائی 3 وکٹیں گرنے کے بعد سنٹرل پنجاب کے مڈل آرڈر بیٹسمین علی زریاب اور سعد نسیم نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کریا۔ چوتھی وکٹ کے لیے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 168 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ علی زریاب 101 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ سعد نسیم 93 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔سنٹرل پنجاب نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے تھے کہ میچ کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔ پہلی اننگز میں سندھ کے 332رنزکے جواب میں سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 140 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.