چوہدری شجاعت حسین کا شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون،

نواب ریاض حسین قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 12 نومبر 2019 16:23

چوہدری شجاعت حسین کا شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے منگل کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون کیا اور ان کے ماموں زاد بھائی نواب ریاض حسین قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔

(جاری ہے)

چوہدری شجاعت حسین نے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔