ایم پی اے خرم شیر زمان نے پہلے محمود مولوی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کاافتتاح کیا

منگل 12 نومبر 2019 18:46

ایم پی اے خرم شیر زمان نے پہلے محمود مولوی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کاافتتاح ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر "پہلا مولوی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ"کا شاندار آغاز پر وقار تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا ،اس موقع پر پاکستان ٹیس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی ،منتظم اعلیٰ ٹورنامنٹ غلام محمد خان ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیدریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی اور دیگر بھی موجود تھے ،ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ عثمان باسکٹ بال کلب نے مد مقابل کراچی انڈر 18باسکٹ بال ٹیم کو شاندار مقابلے کے بعد 38کے مقابلے میں 42باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے حمزہ پروانی 17،ہمایوں اسلم 13اور حسن اقبال نے 11جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے حسن اقبال جونیئر 12،شارق سلیمان 11اور سعد صلاح الدین نے 10پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض زاہد ملک ،طار ق حسین اور راحیل مبین نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،انجینئر زین العابدین اور ڈاکٹر نعیم احمد تھے ،قبل ازایں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی MPAخرم شیر زمان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کو ہر شعبے میں ترقی کے لئے کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ PTIشہر کراچی کو اسپورٹس سٹی بنا ئے گی کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ امن کے سفیر ہیں کھلاڑی رنگ و نسل اور سیاست سے مبرا ہوتا ہے لہذا آپ کو چاہیئے کہ آپ حصول علم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کا حصول بھی جاری رکھیں اور معاشرے سے منفی سرگرمیوں کے خاتمے کے لئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھیں انہوںنے کھلاڑیوں کے مطالبہ پر انہیں یقین دلا یا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر سندھ انٹر ڈویژنل باسکٹ بال چمپئن شپ اور گونر سندھ اسپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے بات کروں گا ،خرم شیر زمان نے کھلاڑیوں کی جانب سے کورٹ پر سہولیات کے حوالے سے پیش کئے گئے مسائل پر انہیں یقین دلایا کہ عبدالناصر کورٹ کو تمام سہولیات سے آراستہ کرکے شہر کراچی کا بے مثال اور بہترین باسکٹ بال کورٹ بنا یا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منتظم اعلیٰ ٹورنامنٹ غلام محمد خان نے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان کا کھلاڑیوں سے کی حوصلہ افزائی اور عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ کی تزین و آرائش کے حوالے سے اعلانات پر اُن سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ آج کا یہ ٹورنامنٹ پاکستان تحریک انصاف کے ممتاز سیاسی رہنماء وزارت ساحلی امور کے مشیر مولوی محمود کی کھیلوں میں خدمات کے اعتراف میں منعقد کیا جارہا ہے انہوںنے کہاکہ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کھیلوں میں خدمات انجام دینے کرنے والے ہر فرد کی خدمت کا اعتراف کرتی رہے گی ۔