گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کیلئے ای روزگار تقریب کا انعقاد

منگل 12 نومبر 2019 21:37

گوجرانوالہ12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) حکومت پنجاب کے ادارے ای روزگار پروگرام کی جانب سے وکلاء کو ای روزگار کی افادیت کے بارے میں بتانے کے لیے گجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ای روزگار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہما ن خصوصی اسسٹنٹ پروگرام مینیجر حسن مرزا پنجاب آئی ٹی بورڈ، فنانسں سیکرٹری حافظ ذیشان علی کے ساتھ نیٹ ورک انجینئر پنجاب آئی ٹی بورڈ رانا سہیل انجم، مینجر سنٹر پنجاب آئی ٹی بورڈ علی مر تضی، علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

حسن مرزانے اس موقع پر خطا ب کر تے ہو ئے بتایا کے ای وزگار وکلاء کمیونیٹی کو ڈیجیٹل ورلڈ کے ساتھ لنک کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔علی مرتضی نے شر کائکے ساتھ اپنے زما نہ طا لب علمی کے دوران ہو نے وا لے فری لا نسنگ کے تجر با ت بھی شیئرکیے اور وکلائکو آن لا ئن کا روبا ر کر نے کے طریقے بھی بتا ئے۔

(جاری ہے)

رانا سہیل انجم نے بتایا کے کہ ای روزگار کی ٹیکنیکل، نان ٹیکنیکل اور کری ایٹو ڈیزائن کی تربیت حاصل کر کینوجوان بہترین ماہانہ آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

انہو ں نے مزید اس حوا لے سے بتا یا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور یوتھ افیئرز‘ سپورٹس‘آرکیالوجی اینڈ ٹورازم کے مشترکہ منصوبے ’’ای روزگار پروگرام‘‘کے نئے مرحلے کے لیے دا خلو ں کا آغاز شروع کر دیا گیا ہے جس کے لیے پنجاب بھر سے پنجاب ڈومیسائل رکھنے والے، ماسٹر ڈگری کے حامل 35 سال کی عمر تک کے بیروزگار نوجوانوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں اسکے لیے امیدوار ای روزگار کی ویب سائٹ www.erozgaar.pitb.gov.pk پردرخواست دے سکتے ہیں۔

انہو ں نے بتا یا کہ اس پروگرام کا مقصد پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کو فری لانسر کے طور پر تکنیکی تربیت فراہم کر کے انٹرنیٹ سے آمدنی کمانے کے قابل بنانا ہے اس میں امیدوار تکنیکی، غیر تکنیکی اور تخلیقی ڈیزائن کے شعبوں میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں اور اس پر و گرا م سے فی الوقت پنجاب بھر میں 41 ای روزگار مراکز فعال ہیں جہاں 13 ہزار سے زائد طلبا مفت تربیت مکمل کر کے انٹرنیٹ سے قریباً 18 کروڑ روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں-