قصابوں کی ہڑتال‘ مچھلی کی مانگ میں اضافہ

بدھ 13 نومبر 2019 15:23

قصابوں کی ہڑتال‘ مچھلی کی مانگ میں اضافہ
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) قصابوں کی ہڑتال‘ چکن کی مانگ میں اضافہ اور اس کی بڑھتی ہوئی قیمت نے لوگوں کو مچھلی کی طرف متوجہ کردیا ہے شہر بھر میں فارمی مچھلی 200 روپے سے 300 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے جو غذائیت میں بھی برائلر مرغ سے بہتر ہے لوگوں کی بڑی تعداد شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی مچھلی ڈش کو شامل کرنے لگے ہیں چھوٹے اور بڑے گوشت کے قصابوں کی ہڑتال کے باعث شادی کے سیزن کی وجہ سے چکن کی مانگ بڑھی ہے اکثر چکن فروشوں نے پرچون کا کام بند کرکے تھوک میں چکن فروخت کرنا شروع کررکھا ہے جس کی وجہ سے مچھلی کی مانگ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :