صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی خصوصی ہدایت پرآٹے کی تقسیم کا روزانہ کی بنیاد پر کام شروع

بدھ 13 نومبر 2019 16:31

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی خصوصی ہدایت پر آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بٹگرام شہواز طارق نے آٹے کی تقسیم کا روزانہ کی بنیاد پر کام شروع کر دیا مختلف علاقوں میں فیئر پرائس شاپس کے ساتھ ساتھ عوام کی سہولت کیلئے موبائل ٹرکس پر آٹا 800روپے 20کلو کا تھیلا فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا اس سلسلے میں ڈی ایف سی شہواز طارق اور ایڈیشل اسسٹنٹ کمشز بٹگرام محمد اظہر کی نگرانی میں آج بٹگرام بازار میں کوہ نور فلور ملز بٹگرام کا بہترین آٹا تقسیم کیا گیا علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیات نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :