امریکی شہری بچوں کی فحش تصاویر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار

جمعرات 14 نومبر 2019 13:07

امریکی شہری بچوں کی فحش تصاویر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے سونوٹا وے کے رہائشی 20 سالہ واٹ انتھونی کیرل کوامریکن نیشنل ٹاسک فورس کی خفیہ اطلاع پر پولیس نیبچوں کی فحش تصاویر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق واٹ انتھونی کیریل کو بچوں کی دو درجن سے زیادہ فحش تصاویر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بچوں کے متعلق جرائم کے خلاف قائم کی گئی ٹاسک فورس کے ملک بھر میں 60 سے زیادہ نیٹ ورک ہیںجن میں ریاست، مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پراسیکیوٹر ایجنسیوں کی نمائندگی ہوتی ہے۔نیشنل ٹاسک فورس کے ترجمان رابرٹ جونز کے مطابق واٹ انتھونی کیریل پر نابالغ بچوںکے ساتھ جنسی زیادتی کی حوصلہ افزائی کرنے اور فحش مواد کی تہشیر کرنے کے 27 الزامات پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :