میک ڈونلڈز نے یورپ میں اپنے ریستورانوں میں پلاسٹک کا استعمال کم کرنے کے اقدامات تیز کر دیئے

جمعرات 14 نومبر 2019 13:07

میک ڈونلڈز نے یورپ میں اپنے ریستورانوں میں پلاسٹک کا استعمال کم کرنے ..
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) امریکہ کی بڑی فاسٹ فوڈ کمپنی میک ڈونلڈز نے یورپ میں اپنے ریستورانوں میں پلاسٹک کے استعمال کو کم سے کم کرنے کے اقدامات کو تیز کر دیا ہے، جہاں ایک مرتبہ استعمال میں آنے والی پلاسٹک کی اشیاء کے استعمال کے خلاف پر قانونی پابندی عائد کی جارہی ہے۔ میک ڈونلدز نے جمعرات کو اپنی پراڈکٹ میک فلوری کے لئے 2020 ء کے اختتام تک یورپ میں اپنے تمام ریستورانوں میں نئی پیکیجنگ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، یہ آئس کریم اس وقت پلاسٹک کے موٹے ڈھکن والے ڈسپوزایبل کپ میں پیش کی جا رہی ہے۔

اس کی نئی پیکنگ پلاسٹک کے ڈھکن کے بغیر ہو گی جس پر میک ڈونلڈز کا کہنا ہے کہ ان کے اس اقدام سے یورپ میں 1,200ٹن سے زیادہ پلاسٹک کی بچت ہو گی۔

(جاری ہے)

یورپی یونین میں ایک قانون سازی کے تحت 2021 ء تک درجنوں نان ریسائیکل ایبل پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد ہو جائے گی جن میں پلاسٹک کی’’ڈرنکنگ سٹرا‘‘ پر بھی پابندی شامل ہیں۔میک ڈونلڈز کے مطابق وہ فرانس میں اپنے مشروبات پر پلاسٹک کے ڈھکن کے بجائے فائبر سے بنے متبادل کا استعمال شروع کر رہے ہیں جس سے فرانس میں سالانہ 1,100ٹب پلاسٹک کی بچت ہو گی۔

میک ڈونلڈز کے یورپ میں 37,000 ریستوران ہیں جن کے بارے ان کا کہنا ہے کہ 2025ء تک ان کے یورپ اور دنیا بھر میں موجود تمام ریستوران پلاسٹک کا متبادل اپنا لیں گے۔ میک ڈونلڈز کے نائب صدر برائے استحکام کیتھ کینی کے مطابق یورپ میں ان کے ریستورانوں میں پلاسٹک کا استعمال 12 فیصد ہے جبکہ 60 فیصد ریستورانوں میں کسٹمرز ری سائیکلنگ کی سہولت موجود ہے، برطانیہ میں ہپی مِیل کھلونوں کی واپسی کی بھی سہولت موجود ہے۔