پی ٹی آئی کویت چیپٹر کے چیئرمین اخلاق احمد ملک اور صدر پیر امجد حسین کا پاکستان کا دورہ خیر سگالی اور سینئر قیادت سے ملاقات

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 نومبر 2019 13:28

پی ٹی آئی کویت چیپٹر کے چیئرمین اخلاق احمد ملک اور صدر پیر امجد حسین ..
کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،محمد عرفان شفیق،کویت) پی ٹی آئی کویت چیپٹر کے چیئرمین اخلاق احمد ملک اور صدر پیر امجد حسین نے اسلام آباد پاکستان کا دورہ کیا اور  سینئر قیادت سے ملاقات اور مستقبل کے لیے مشاورت کی۔ پی ٹی آئی کویت کی قیادت نے وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و وزیر مملکت برائے ریاستوں اور سرحدی امور (سیفران) شہریار خان آفریدی اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم خان سواتی سے ملاقات کی اور انکے بھائی اور بہن کی وفات پر اظہار تعزیت کی۔



مزید برآں پی ٹی آئی کویت کے رہنماوں نے  وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور سے ملاقات کی اور پی آئی ائے کویت سیالکوٹ سیکٹر بحال کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر نے قومی ایئرلائن نے موجودہ کارکردگی کے بارے میں بریف کیا اور کہا کہ کویت لاہور کے سیکٹر کے بحالی پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے اور انشااللہ جلد ہی کویت لاہور کے لیے بھی پروازوں کا اجراء ممکن ہو سکے گا۔



اس سے پہلے پی ٹی آئی کویت چیپٹر کے صدر  پیر امجد حسین نے وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق سے انکی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی اور پی ٹی آئی کویت کی جانب سے انکے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔انہوں نے پی ٹی آئی کویت چیپٹر کی جانب سے قومی ایئرلائن کی کویت روٹ کی بحالی پر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔ پی ٹی آئی کویت کی قیادت نے پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد کا دورہ بھی کیا اور او آئی سی سیکرٹری عبداللہ ریاڑ اور ڈاکٹر ابوالحسن سے خصوصی ملاقات کی۔