نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے بہترین اقدام ہے‘رانا ساجد علی شوکت

جمعرات 14 نومبر 2019 17:15

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے بہترین اقدام ہے ،صحت انصاف کارڈ اور نوجوان کیلئے آسان شرائط پر قرضے عام آدمی کی فلاح و بہبود میں بھرپور معاون ثابت ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق امیدوار قومی اسمبلی رانا ساجد علی شوکت اور رانا ماجد علی شوکت نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کو سہولیات فراہم کرنے اور انکے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے ۔ جسکی وجہ سے عوام کو فوری طور پر ریلیف دینا ممکن نہ تھا تاہم اب ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے ۔ جسکے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کرتار پور راہداری کھلنے سے پاکستان کا امیج دنیا بھر میں بہتر ہوا ہے ۔