ڈپٹی کمشنر جہلم کاچک عبدلالخالق میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے تفصیلی دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 نومبر 2019 18:04

ڈپٹی کمشنر جہلم کاچک عبدلالخالق میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے چک عبدلالخالق میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر لوکل گورنمنٹ ملک ساجد اعوان، پراجیکٹ کنٹریکٹر اور دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے چک عبدالخالق میں مرکزی امام بارگاہ کے قریب گلیاں، نالیاں، برساتی نالوں کی مرمت اور مرکزی راستے کی مرمت کے حوالے سے جاری ترقیاتی کام کا معائینہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ ضلع کونسل جہلم کی اس سکیم کے تحت اہل علاقہ کے لئے راستے میں بہتری لانے اور نکاس اب میں بہتری لائی جا چکی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے جاری ترقیاتی کام کا معیار چیک کیا اور اظہار اطمنان کیا۔چیف آفیسر ملک ساجد اعوان نے بتایا ہے کہ یہ سکیم 13 لاکھ 95 ہزار روپے کی لاگت سے مکمل کروائی جا رہی ہے ، جس میں ترقیاتی کام 90 فیصد تک مکمل کیا جا چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :