ترکی کے سرمایہ کار پاکستان میں اسپیشل اکنامک زونز میں جوائنٹ وینچرز و سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سفیر احسان مصطفی یوردکول
باہمی تجارت کو بہتر کرنے کیلئے پاکستان اور ترکی آزاد تجارت کا معاہدہ جلد طے کریں، محمد احمد وحید
جمعرات 14 نومبر 2019 23:40
(جاری ہے)
وفد میں چیمبر کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی اور سابق صدر ظفر بختاوری شامل تھے۔ننفیر نے کہا کہ ترکی اور پاکستان معیشت کے متعدد شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت رکھتے ہیں لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں ممالک اپنے نجی شعبوں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے پر توجہ دیں تاکہ مشترکہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کئے جا سکیں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کا سفارتخانہ پاکستان اور ترکی کی تاجر برادری کے درمیان کاروباری روابط بہتر کرنے کی کوششوں میں چیمبر کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گا۔ناس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کافی عرصے سے آزاد تجارت کا معاہدہ کرنے کے بارے میں گفت و شنید کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے کئی دور منعقد ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی کے صدرطیب اردوگان کے آئندہ دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط کریں جس سے دونوں کی باہمی تجارت میں کافی بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر ترکی کے وفد کی پاکستان آنے کی تجویز کو خوش آمدید کہتا ہے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ان کو پاکستان میں کاروبار کے مواقع تلاش کرنے کی کوششوں میں چیمبر ہر ممکن تعاون کرے گا۔ناسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی اور سابق صدر ظفر بختاوری نے کہا کہ پاکستان کے ای سی او ممالک اور سنٹرل ایشیائ کے ساتھ براہ راست ہوائی روابط نہیں ہیں جس سے ان ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی ایئر لائن اگر ہفتے میں ایک بار پاکستان سے ان ممالک کی طرف اپنی پروازیں شروع کرے تو پاکستان کو ان ممالک کے ساتھ تجارت و برآمدات کو بہتر کرنے میں کافی سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ sچیمبر اس سلسلے میں دونوں ممالک کی حکومتوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔ناس موقع پر دونوں جانب سے پاکستان اور ترکی کے درمیان نجی شعبوں کو قریب لانے اور ان کے درمیان براہ راست روابط قائم کرنے کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تا کہ دونوں ممالک کے تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔نمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
9 مئی پر آزاد کمیشن بنا کر تحقیقات ،ملوث عناصر کوسزا دی جائی: عارف علوی
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.