محکمہ صحت میں اصلاحات بارے ڈاکٹرز کے تحفظات پر غور کے لئے وزارتی کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 15 نومبر 2019 13:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پرمحکمہ صحت میں اصلاحات سے متعلق ڈاکٹرز کے تحفظات بارے وزارتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس جمعہ کو ہواجس کی صدارت وزیر قانون سلطان محمد خان نے کی۔اجلاس میںصوبائی وزراء حاجی قلندر لودھی، اکبر ایوب خان اورگرینڈ ہیلتھ الائنس کے نمائندہ وفد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈاکٹرز کے مسائل اور دیگر معاملات پر تفصیلی بحث ہوئی۔اس حوالے سے صوبائی وزیرقانون سلطان محمدخان نے کہاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات اور صوبائی شعبہ صحت کے نظام میں بہتری لانے کو مد نظر رکھ کرتمام مسائل باہمی افہام وتفہیم سے حل کرانے پر گرینڈ ہیلتھ الائنس اور وزارتی کمیٹی میں اتفاق ہوا۔سلطان محمدخان نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے نمائندہ وفد کو ان کے تحفظات اور مسائل تحریری طور پر اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔