گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے آمد

امت مسلمہ کے لیے صدر رئیسی کی خدمات کبھی نہیں بھلائی جاسکتیں، ان کے حادثے پر پوری پاکستانی قوم افسردہ ہے، گورنر سندھ

بدھ 22 مئی 2024 16:52

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے آمد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے پہنچے تو ایرانی سفیرڈاکٹر رضا امیری نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔ گورنر سندھ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا ، گورنر سندھ نے مہمانوں کے لیے رکھی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ امت مسلمہ کے لیے صدر رئیسی کی خدمات کبھی نہیں بھلائی جاسکتیں، ان کے حادثے پر پوری پاکستانی قوم افسردہ ہے، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی کا سندھ کا دورہ ان کو اعزازی ڈگری دینا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، انہوں نے مجھے تہران آنے کی دعوت بھی تھی، ان کی خواہش تھی کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید اضافہ ہو۔