گورنر سندھ سے لونگی سولر کے صدر جیمز جن اور ڈائریکٹر سینڈی کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

ملاقات میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 22 مئی 2024 16:52

گورنر سندھ سے لونگی سولر کے صدر جیمز جن اور ڈائریکٹر سینڈی کی گورنر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے لونگی سولر کے صدر جیمز جن اور ڈائریکٹر سینڈی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان خصوصاً سندھ میں متبادل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سندھ میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، اس حوالے سے حکومت ،صنعتی ایسوی ایشنز اور دیگر اسٹیک ہولڈر کو سہولیات فراہم کررہی ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں جدت لانے کے لئے بھرپور کوشش کی ضرورت ہے۔ گورنر سندھ نے لونگی سولر کے صدر جیمز جن کو گورنر ہائوس کی یادگاری شیلڈ ، سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :