عدالت کا سیری گوریا میں متاثرہ مالکان اراضی کی درخواست پرمائننگ کمپنی کو حکم امتناعی جاری

جمعہ 15 نومبر 2019 16:57

عدالت کا سیری گوریا میں متاثرہ مالکان اراضی کی درخواست پرمائننگ کمپنی ..
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) اوگی کی عدالت نے علاقہ سیری گوریا میں مبینہ غیر قانونی مائننگ پر متاثرہ مالکان اراضی کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کر کے گرینائٹ کمپنی کے مالک کو مداخلت سے روکتے ہوئے 18 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوگی کے علاقہ سیری گوریا کی یونین کونسل شیر گڑھ کے رہائشی محمد ہارون نے عدالت میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سیری گوریا میں اقبال شاہ مائننگ کمپنی والے ہماری مشترکہ ملکیتی اراضی سے گرینائٹ نکالنے کیلئے پہنچ گئے ہیں جسے ہم نے اپنے لئے مکانات بنانے کیلئے ہموار کیا تھا، ساتھ ہی قبرستان بھی ہے، اگر یہ زبردستی وہاں کھدائی کریں گے تو پیچھے سے زمین بھی گر جائے گی اور بڑے بڑے درخت قسم چیڑ بھی زد میں آ جائیں گے، وہ اپنے ذاتی فائدے کیلئے ہمارا سب کچھ اجاڑنے پر بضد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگل سے تین کلو میٹر سڑک بھی نکال لی گئی ہے جس سے درختان بھی تباہ ہوئے ہیں، ہمارے پاس فوٹوز بھی موجود ہیں وہاں بتیوں کا مسئلہ بھی پیدا کیا گیا ہے، دیگر مسائل بھی پیدا کئے گئے ہیں لہذا عدالت حکم امتناعی جاری کر کے ہمیں انصاف دے وگرنہ ہمارا سب کچھ اجڑ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :