آصف علی زرداری کی کمر کی تکلیف کم نہیں ہوسکی،ان کی گردن کی ایم آر آئی کی رپورٹ کا انتظار ہے،

ان کی شوگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کررہے ہیں، (پمز) کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 نومبر 2019 17:25

آصف علی زرداری کی کمر کی تکلیف کم  نہیں ہوسکی،ان کی گردن کی ایم آر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف می-ڈیکل سائنسز (پمز) کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی کمر کی تکلیف کم نا ہوسکی،ان کی گردن کی ایم آر آئی کی رپورٹ کا انتظار ہے اور ان کی شوگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کررہے ہیں۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق صدر کی کمر کی تکلیف کم نا ہوسکی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیکل بورڈ کے گزارش پر شعبہ فزیوتھراپی کی ہیڈ ڈاکٹر مبشرہ صابر نے ان کا معائنہ کیا۔ اور ان کی ہدایت پر فزیوتھراپی کی ماہر ڈاکٹر کی جانب سے آصف علی زرداری کی ریڑھ کی ہڈی کی فزیو تھراپی شروع کر دی گئی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی گردن کی ایم آر آئی کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے آصف علی زرداری کی شوگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کئے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ آصف علی زرداری پچھلے تین ہفتے سے پمز کارڈیک وارڈ میں زیر علاج ہیں۔