سلانوالی، محکمہ زراعت کی مونگ کے کاشتکاروں کو اہم ہدایات

جمعہ 15 نومبر 2019 17:28

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ مونگ کا شما ر خریف کی اہم فصل میاں ہوتا ہے ا س میں تقریبا20سے 24فیصدپروٹین ہوتی ہے جوکہ انسانی غذاکا اہم جز ہے مونگ کی خریف کا شت کیلئے آپیاش علاقوںمیں 25مئی تا15جون جبکہ بارانی علاقوں میں مون سون کی بارشیں شروع ہونے پر ا س کی کا شت شروع کر کے جولائی کے دوسرے ہفتے تک کا شت کرنی چاہیے، مونگ کی ترقی دا د ہ اقسام آپیا ش علاقوں میں نیاب مونگ 2006نیاب مونگ 2011اور ازری مونگ 2006جبکہ بارانی علاقوںمیںچکوال ایم 6کا شت کی جائے، ان اقسام کی پیداوار صلا حیت 25من فی ایکڑ تک ہے، مونگ کی کا شت کیلئے میرازمین موزوں ہے جبکہ کلر اٹھی اور سیم ز د ہ زمین غیرموزوں ہے مونگ کی فصل کم زرخیززمین پرمناسب پیداوار دے سکتی ہے مونگ کے پودوں کی تعداد 135000سے 170000فی ایکڑ ہونی چاہیے پودوں کی مطلوبہ تعداد حاصل کرنے کیلئے مونگ کی ترقی داد ہ اقسام کا 10سے 12کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں جس کھیت میں مونگ پہلی دفعہ کا شت کی جا ئے ا س کے بیج کو نائٹرو جن اور فاسفور س کے جراثیمی ٹیکے لگانے سے فصل کا اگا ئو بہتر ہوتا ہے پودوں کی نائٹرو جن اور فاسفورس حاصل کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے اور پیداوار میں نہ صرف خاطر خوا ہ اضافہ ہوتا ہے بلکہ بعد میں بھی کا شت کی جا نے والی فصل کو نائٹرو جن بھی مہیاکرتی ہے تر وتر میں ڈر ل کے ساتھ ایک فٹ کے فاصلہ پر قطاروںمیں مونگ کا شت کریں پودے سے پودے کا فاصلہ 8تا 10سینٹی میٹر رکھیں با ر شوں علاقوں میںپٹریوں پر کا شت کریں آپیاش علاقوںمیں پہلے پانی سے پہلے اوربارانی علاقوںمیں اگائو کے 8سے 10دن بعد زائد پودے نکال کر چھدرائی مکمل کریں تا کہ پودوں کا درمیانی فاصلہ 8سے 10سینٹی میٹر رہ جا ئے مونگ کی فصل کیلئے کھاد کی مقدار کا صیحی تعین کرنے کیلئے کاتجزیہ کرانا بہت ضروری ہے زمین کے تجزیہ کی عدم موجودگی میں مندرجہ ذیل سفارشات پرعمل کر کے بہتر پیداوار لی جاسکتی ہے تمام کھادیں بوائی سے پہلے آخری حل کے ساتھ استعمال کریں جڑی بوٹیاں ہوا جگہ پانی اور غذائی اجزا ئے کے حصول کیلئے اصل فصل سے مقابلہ کرتی ہے ا س لیے یہ جڑی بوٹیاں کسی بھی فصل کی پیداوا ر کومتاثرکرنے میں بنیادی اثر ہے مونگ چونکہ درمیانی جسامت کی فصل ہے اس لیے ا س کو جڑی بوٹیاں کافی نقصان پہنچاتی ہے لحاظہ مونگ کی اچھی پیداوار حاصل کر نے کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی اشدضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :