پاکستانی شہری ناجائز تعلقات اور بچے کو کوڑے دان میں پھینکنے کے معاملے میں گرفتار

پاکستانی مرد کے ایک فلپائنی خاتون سے جنسی تعلقات کے نتیجے میں حمل ٹھہر گیا تھا، خاتون نے آشنا کی مدد سے بچے کو پیدائش کے بعد بچے کو کوڑے دان میں پھینک دیا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 16 نومبر 2019 14:01

پاکستانی شہری ناجائز تعلقات اور بچے کو کوڑے دان میں پھینکنے کے معاملے ..
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 نومبر 2019ء) دُبئی میں مقیم ایک پاکستانی باشندے کو فلپائنی خاتون سے ناجائز تعلقات قائم کرنے اور بچے کو پیدائش کے بعد کوڑے دان میں پھنکوا کر اُس کی جان ضائع لینے کے جُرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں پاکستانی کی35 سالہ فلپائنی محبوبہ اور اس کی 50 سالہ ہم وطن خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں ملزم خواتین ویزہ کی مُدت ختم ہونے کے بعد دُبئی میں غیر قانونی طور پر مقیم تھیں۔

پولیس کے مطابق یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب دُبئی کے ایک کوڑے دان سے بچے کی لاش مِلی۔ تفتیش کے بعد پتا چلا کہ ایک پاکستانی کے فلپائنی خاتون سے تعلقات اُستوار ہونے کے باعث خاتون کو حمل ٹھہر گیا تھا۔خاتون نے بچے کو جنم دینے کے لیے اپنی ایک ہم وطن خاتون کی مدد لی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پاکستانی مرد خود جا کر پیدا ہونے والے بچے کو سرکاری کوڑے دان میں پھینک آیا۔

اہلِ علاقہ کی جانب سے پولیس کو اس کی واقعے کی اطلاع دی گئی۔ پولیس نے تفتیش کے بعد اس واقعے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف اپنے جُرم کی اطلاع نہ دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ہلاک ہونے والے بچے کی فلپائنی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ اُس نے دو خواتین کی مدد سے الستوا کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں بچے کو جنم دیا تھا۔

زچگی کے دوران وہ بے ہوشی کی کیفیت میں تھی۔ بعد میں اُس کے ساتھی مرد اور دیگر خواتین نے بتایا کہ بچہ جنم لینے سے پہلے مر چکا تھا۔ اس وجہ سے اُسے باہر پھنکوا دیا گیا ہے۔ پاکستانی مرد نے بھی دورانِ تفتیش کہا کہ بچہ مردہ پیدا ہوا تھا، جسے اُس نے کپڑوں سے بھرے ایک بیگ میں ڈال کر ڈیرہ کے علاقے میں کوڑے دان میں پھینک دیا تھا۔ پولیس کی طرف سے اس معاملے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف 5 دسمبر 2019ء کو عدالتی کارروائی شروع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :