گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا سندھ میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کے لیے اہم اجلاس (آج )ہوگا

اتوار 17 نومبر 2019 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا سندھ میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کے لیے اہم اجلاس جی ڈی اے کے سربراہ پیرصاحب پگارا کی صدارت میں جی ڈی اے مرکزی رہنما غلام مرتضی خان جتوئی کی رہائش گاہ پرہوگا۔

(جاری ہے)

جی ڈی اے انفارمیشن سیکریٹری سردارعبدالرحیم کے مطابق جی ڈی اے کی کور کمیٹی کے اجلاس میں بدین،تھرپارکر،میرپورخاص اور عمرکوٹ میں عوامی جلسوں کی تاریخ رابطہ عوام مہم کا تعین کیا جائیگا اورجی ڈی اے کی ضلعی سطح پر تنظیم سازی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اجلاس میں کور کمیٹی اراکین کے علاوہ اراکین اسیمبلی بھی شرکت کریں گے،جی ڈی اے کے اجلاس میں سندھ میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری ،امن و امان کی صورتحال ،محکمہ صحت کی خراب صورتحال زرعی پانی کی غلط تقسیم سمیت دیگرعوامی مسائل پرآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔