راولپنڈی پولیس نے 8ویںجماعت کے طالبعلم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ’’دانی‘‘ گینگ کاملزم گرفتارکر لیا

اتوار 17 نومبر 2019 22:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) تھانہ سول لائن پولیس نے 8ویںجماعت کے طالبعلم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ’’دانی‘‘ گینگ کاملزم گرفتارکر لیاجبکہ سرغنہ کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیںملزمان نے 8ویں جماعت کے طالبعلم کو بدفعلی کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج تھاایس پی پوٹھوہار سید علی کے مطابق تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں 8ویں جماعت کے ایک طالبعلم کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ کے ایک ملزم ثاقب کو گرفتار کیا تواس نے بتایا کہ اس کا ہمراہی ملزم عدنان عرف دانی ہے جو بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے بدنام زمانہ ’’ دانی‘‘ گینگ کا سرغنہ ہے اس ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی سپیشل ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں،ایس پی نے بتایا کہ ان ملزمان کا ریکارڈ چیک کروایا جا رہا ہے ،پولیس کو ایسے ٹھوس شواہد ملے ہیں کہ یہ ملزمان تعلیمی اداروں کے باہر کھڑے ہو کر کم سن بچوں سے دوستی کرتے ہیں پھر ان دوستیوں کی آڑ میں بچوں کو ورغلا کر مختلف مقامات پر لے جا کر انہیں بدفعلی کا نشانہ بناتے ہیں

متعلقہ عنوان :