Live Updates

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے شروع ہوگا

پیر 18 نومبر 2019 13:34

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے شروع ہوگا
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا، پاکستانی ٹیم اظہر علی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اسد شفیق، بابر اعظم، عابد علی، حارث سہیل، افتخار احمد، امام الحق، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، محمد موسیٰ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سیریز سے قبل کھیلے گئے دو ٹور میچز میں پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی، سنیئر بلے باز اسد شفیق نے دونوں وارم اپ میچز میں سنچریاں بنائیں، بابر اعظم نے پہلے میچ میں 157 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، افتخار احمد اور شان مسعود نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کے فرائض ٹم پائن انجام دیں گے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں سٹیو سمتھ، ڈیوڈ وارنر، مچل سٹارک، نیتھن لائن، پیٹ کمنز اور جوش ہیزلووڈ شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات