سری لنکا کے نومنتخب صدرگوتابایا راجا پاکسے نے حلف اٹھا لیا

پیر 18 نومبر 2019 15:21

سری لنکا کے نومنتخب صدرگوتابایا راجا پاکسے نے حلف اٹھا لیا
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) سری لنکا میں گوتابایا راجا پاکسے نے بطور صدر حلف اٹھا لیا ہے، سابق وزیر دفاع نے ملک کی تامل اور مسلمان اقلیتوں سے ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

ستر سالہ راجا پاکسے نے صدارتی انتخابات میں باون فیصد ووٹ حاصل کیے۔ ۔ راجا پاکسے تامل باغیوں کے خلاف سخت ترین کارروائیوں کے دوران سری لنکا کے وزیر دفاع تھے۔ انتخابات سے قبل راجا پاکسے نے کہا تھا کہ وہ ملک کی سلامتی کی صورتحال میں مزید بہتری لائیں گے۔