وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا فیصلہ، اسد عمر منصوبہ بندی اور سپیشل انیشی ایٹو ، خسرو بختیار کو پیٹرولیم کا وفاقی وزیر بنایا جارہا ہے

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

پیر 18 نومبر 2019 23:25

وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا فیصلہ، اسد عمر منصوبہ بندی اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا فیصلہ کیاگیا ہے، اسد عمر منصوبہ بندی اور سپیشل انیشی ایٹو جبکہ خسرو بختیار کو پیٹرولیم کا وفاقی وزیر بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس ضمن میں جلد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔