بورے والا،نیشنل بنک آف پاکستان کے ستر سال مکمل ہونے پر ریجنل آفس میں تقریب کا اہتمام

منگل 19 نومبر 2019 18:58

بورے والا،نیشنل بنک آف پاکستان کے ستر سال مکمل ہونے پر ریجنل آفس ..
بورے والا ۔ 19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) نیشنل بنک آف پاکستان کے ستر سال مکمل ہونے پر ریجنل آفس میں تقریب کا اہتمام،سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا تفصیلات کے مطابق ریجنل آفس وہاڑی میں ریجنل ہیڈ فرخ غوری نے نیشنل بنک آف پاکستان کے سروسزفراہم کرنے کے ستر سال مکمل ہونے پر سالگرہ کا کیک کاٹا اور برانچ کو برقی قمقموں اور غباروں سے سجایا اس موقع پر آصف عثمان شاہ ریجنل ایگزیکٹیو بزنس،طارق محمودرشیدریجنل ایگزیکٹیو اپریشن اینڈ سپورٹ سروسز،شمیم الحسن سہوایگزیکٹیو انٹرنل کنٹرول،حاجی احمد،خالدقریشی سی اے ڈی،راؤ نعیم احمد ایچ آر ہیڈ،کریم بخش میاں برانچ منیجر،طاہر شریف وٹو،فقیر حسین،محمد ارشد اور عبدالغفار جوئیہ سمیت دیگربھی موجود تھے تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، معاشی ترقی اور کشمیرکے مسلمانوں کی آزادی کیلئے خصوصی طور پردعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :