پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,244کی سطح پر بند

منگل 19 نومبر 2019 20:06

پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,244کی سطح پر بند
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,244کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 4.525 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 8,009 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.155 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 901.090 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 320.790 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 287.533 ملین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت260.273 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 237.772 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 145.638 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 108.759 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 46.074 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 26.373 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 19.795 ملین روپے اورکاپرکے سودوں کی مالیت 16.319 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیزمیںکاٹن کی11 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5.479 ملین روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :