متحدہ عرب امارات میں اب چیک باؤنس ہونے پر جیل نہیں جانا پڑے گا
اماراتی کابینہ کی جانب سے سابقہ قانون میں اہم ترمیم کر دی گئی دیوالیہ پن سے متعلق قانون میں مقروض افراد کو اہم رعایت مِل گئی
محمد عرفان بدھ 20 نومبر 2019 11:29
(جاری ہے)
بلکہ اُسے اقساط کی صورت میں رقم کی ادائیگی کی سہولت دی جائے گی۔ نئے قانون کے مطابق سول کورٹ کی جانب سے مالیاتی ماہرین تعینات کیے جائیں گے جو کسی دیوالیہ شخص کو اُس کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے کوئی قابلِ عمل منصوبہ بنا کر دیں گے۔
اس منصوبے میں اُن افراد اور اداروں کی رضا مندی بھی شامل ہو گی جنہوں نے مقروض شخص سے رقم کی وصولی کرنی ہو گی۔ ان کی مرضی کے بعد اقساط میں رقم کی ادائیگی کا منصوبہ عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں سے اس کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر کوئی شخص خود کو دیوالیہ قرار دے دے تو اس کے خلاف قرضوں کی عدم ادائیگی پر کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ بلکہ اُسے اپنے قرضوں کی ادائیگی کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ اس دوران کوئی بھی شخص معمول کے مطابق کاروبار بھی کر سکے گا اور اگر عدالت کی جانب سے اجازت مِلے تو وہ بینک سے نیا قرضہ بھی لے سکتا ہے۔ وزارت سرمایہ کاری کے انڈر سیکرٹری یونس حاجی الخوری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے قانون کو متعارف کرانے کا مقصد معاشی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنا ہے اور سرمایہ کاری کو تحفظ اور ترقی دینا ہے، دیوالیہ پن سے متعلق نئے قانون کے بعد اداروں کو اپنی اُن رقم کی وصولی میں آسانی ہو جائے گی جو بہت سے افراد معاشی مشکلات کاشکار ہونے کے باعث واپس کرنے میں دُشواری محسوس کرتے ہیں۔ اس رعایتی اقدام سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری طبقے کو بہت آسانی مِلے گی اور وہ اپنے کاروبار کو بچانے کے ساتھ ساتھ اس کو دوبارہ سے ترقی بھی دے سکتے ہیں۔ اس قانون میں قرض دینے والے اور مقروض دونوں کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے۔ جبکہ اس سے پیسے اور سرمایہ کاری کا بہاؤ بھی جاری رہے گا۔اسی وجہ سے چیک باؤنس ہونے والے شخص کو جیل بھیجنے کی بجائے واجب الادا قرضوں کی قابلِ قبول اقساط کی صورت میں ادائیگی کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ اگر عدالت کی جانب سے کسی چیک باؤنس کے سابقہ مقدمے میں بھی کسی شخص کو سزا سُنائی جا چکی ہے تو وہ سول کورٹ سے آرڈر کی کاپی لے کر کریمنل کورٹ سے سزا کو معطل کروا سکتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.