افغانستان، صوبہ ہلمند میں فوج کی کارروائی میں 5 طالبان ہلاک

بدھ 20 نومبر 2019 13:09

افغانستان، صوبہ ہلمند میں فوج کی کارروائی میں 5 طالبان ہلاک
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) افغانستان کے صوبہ ہلمند میں افغان فوج کی کارروائی میں 5 طالبان ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

افغان فوج نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ فوج کے اتوار سے شروع کئے گئے آپریشن کے تحت منگل کو صوبہ ہلمند کے ضلع مرجا کے مختلف مقامات پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 5 طالبان ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے جبکہ فضائی حملوں میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ اتوار کو افغانستان کی اے این اے ڈسپوزل ٹیموں نے ضلع مرجا میں طالبان کی بارودی سرنگوں اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کو تلف کر دیا۔