ترکی کی مداخلت سے فائدہ اٹھا کر داعش نے اپنی صفوں کو دوبارہ متحد کیا،امریکا

داعش تنظیم کو مغرب کو نشانہ بنانے اور دنیا بھر میں اپنے 19 نیٹ ورکس اور شاخوں کو سپورٹ فراہم کرنے کے لیے وقت مل گیا،رپورٹ

بدھ 20 نومبر 2019 15:23

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان)نے کہاہے کہ داعش تنظیم نے شمال مشرقی شام میں ترکی کی فوجی مداخلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صفوں کو متحد کر لیا ہے۔ داعش کی جانب سے مغرب کے خلاف نئے حملوں کی تیاری کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ایک جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ غالبا داعش تنظیم کو مغرب کو نشانہ بنانے اور دنیا بھر میں اپنے 19 نیٹ ورکس اور شاخوں کو سپورٹ فراہم کرنے کے لیے وقت مل گیا۔

(جاری ہے)

یہ بات امریکی دفاعی انٹیلی جنس کی فراہم کردہ معلومات کا سہارا لیتے ہوئے کہی گئی۔امریکی وزارت دفاع میں جنرل انسپکٹر کے بیورو نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ داعش تنظیم نے ترکی کی مداخلت اور امریکی فورسز کی کمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شام میں اپنی صلاحیتوں اور وسائل کو از سر نو بحال کیا اور بیرون ملک حملوں کی منصوبہ بندی کے حوالے سے اپنی قدرت کو مضبوط بنایا۔رپورٹ میں دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کے حوالے سے کہا گیا کہ 26 اکتوبر کو شام میں امریکی فضائی حملے کے دوران داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت تنظیم کی از سر نو تشکیل کی صلاحیت پر معمولی طور پر اثر انداز ہو گی۔

متعلقہ عنوان :