Live Updates

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کی عیادت کی

جمعرات 21 نومبر 2019 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور معاون خصوصی نعیم الحق کی عیادت کیلئے مقامی ہسپتال گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ نعیم الحق کینسر کے عارضہ کے سبب مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نعیم الحق تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ پارٹی کیلئے ان کی گرانقدر خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نعیم الحق کا شمار تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ وزیر خارجہ نے نعیم الحق کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ نعیم الحق جلد رو بہ صحت ہو کر پھر سے اسی آب و تاب کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات