ْپنجاب میں سموگ کی انتہائی خطرناک صورتحال کے متعلق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع

جمعرات 21 نومبر 2019 13:00

ْپنجاب میں سموگ کی انتہائی خطرناک صورتحال کے متعلق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کی انتہائی خطرناک صورتحال کے متعلق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کر ادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی کنول لیاقت ایڈوکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میںکہا گیا ہے کہ سردی کا موسم شروع ہوتے ہی سموگ کا مسئلہ وبال جان بنتاجارہاہے ،سموگ کی وجہ سے ناصرف سانس لینے میں تکلیف پیش آتی ہے بلکہ آنکھوں اور پھیپھڑوں کا انفیکشن بھی پھیلتا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور شہر بری طرح سموگ کی لپیٹ میں ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں ،شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 800 تک پہنچنا خطرے کی علامت ہے ،لاہور کے اطراف بھٹے اور دھواں دینے والی فیکٹریاں بند نہیں کی جا سکیں جس کی وجہ سے فضا انتہائی آلودہ ہو چکی ہے۔مطالبہ ہے کہ حکومت سنجیدگی کے ساتھ سموگ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور آگاہی مہم کے ساتھ دھواں پھینکنے والی فیکٹریوں، بھٹوں دھواں پھینکتی گاڑیوں کے خلاف سخت اور فوری کاروائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔