سی پیک پہلے مرحلے میں انفراسٹرکچر اور توانائی کے مرحلے مکمل ،دوسرے مرحلے میں اعلی درجے کے منصوبے مکمل ہونگے، یائوجنگ

سی پیک کے اگلے مرحلے میں لوگوں کو بہتر سہولیات روزگار اور کاروبار کے مواقعے حاصل ہوں گے، چینی سفیر کا یائوجنگ کا تقریب سے خطاب

جمعرات 21 نومبر 2019 13:41

سی پیک پہلے مرحلے میں انفراسٹرکچر اور توانائی کے مرحلے مکمل ،دوسرے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے کہا ہے کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں انفراسٹرکچر اور توانائی کے مرحلے مکمل ہوئے،دوسرے مرحلے میں اعلی درجے کے منصوبے مکمل ہوں گے۔

(جاری ہے)

چین کے سفیر ہاؤ جنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں انفراسٹرکچر اور توانائی کے مرحلے مکمل ہوئے،دوسرے مرحلے میں اعلی درجے کے منصوبے مکمل ہوں گے،نئے منصوبے ماحول دوست ہوں گے ،یہ کلین اور گرین ہوں گے،نئے منصوبے عالمی معیار کے ہوں گے۔

انہوںنے کہاکہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں لوگوں کو بہتر سہولیات روزگار اور کاروبار کے مواقعے حاصل ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاور چائنہ نے اپنے منصوبے میں ماحول کو بچانے کیلئے بہترین اقدامات کئے،پاور چائنہ پاکستان میں کام کرنے والی تمام کمپنیوں کیلئے مثال ہے ،یہ سی پیک کی نئی سمت ہے۔