’’چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو‘‘ کا سفیر مقرر ہونے پراحسن خان کو ہمایوں سعید کی مبارکباد

جمعہ 22 نومبر 2019 12:04

’’چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو‘‘ کا سفیر مقرر ہونے پراحسن خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) اداکار ہمایوں سعید نے احسن خان کے لیے ’’چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو‘‘ کا سفیر مقرر ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

ہمایوں سعید نے ٹویٹر پر احسن خان کے لیے تہنیتی پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، احسن خان حال ہی میں’’چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو‘‘ کے سفیر مقرر ہوئے ہیں اورانہوں نے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔