نئی 10سالہ صنعتی پالیسی کیلئے سٹیک ہولڈر زسے مشاورت کی جائے‘راجہ عدیل

روزگار کی فراہمی،ویلیو ایڈڈبرآمدات اور درآمدی متبادلات کے فروغ کیلئے نئی صنعتی پالیسی میں اقدامات کیے جائیں

پیر 25 نومبر 2019 14:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2019ء) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ حکومت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ میں مالی سال2018-19میں حکومت سے فوری اور ترجیحی بنیادوں پر مربوط صنعتی پالیسی کی سفارش اور حکومت کی طرف سے 30نومبر تک صنعتی پالیسی کا ڈرافٹ پیش کرنے کی ہدایت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی 10سالہ صنعتی پالیسی کیلئے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے اور نئی صنعتی پالیسی کی تیاری میں صنعتی اداروں کے نمائندگان کی سفارشات کو شامل کیا جائے تاکہ نئی تجارتی پالیسی کامیابی سے ہمکنا ہو اور اس کے مثبت نتائج برآمد ہوںاور صنعتی شعبہ ترقی و کامیابی کی راہوں پر گامزن ہوان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ حکومت ملکی برآمدات میں انجینئر نگ شعبہ کی حوصلہ افزائی کرے کیونکہ ملکی برآمدات میں اس کا حصہ صرف0.2فیصد ہے جبکہ عالمی سطح پر یہ شرح50فیصد ہے بھارت کی برآمدات میں انجینئر مصنوعات کا حصہ 25فیصد ہے ۔پاکستان اس گلوبل ویلیو چین پروڈکشن میں شامل ہونے کے اقدامات کرے کیونکہ عالمی برآمدات میں اس کا بڑا حصہ ہے۔حکومت اپنی پالیسیوں کا رخ کم ویلیو سے ویلیو ایڈڈمصنوعات جیسی مشینری اور آٹوپارٹس کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ ملکی برآمدات اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میںمیں اضافہ ہوسکے۔