وفاقی حکومت نے گریڈ 22 کے افسران کی تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

پیر 2 دسمبر 2019 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2019ء) وفاقی حکومت نے گریڈ 22 کے افسران کی تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے افسر جو کہ سیکرٹری مواصلات کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں، کو سیکرٹری پوسٹل سروسز کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے آفیسر سردار احمد نواز سکھیرا جو کہ سیکرٹری کامرس ڈویژن خدمات سر انجام دے رہے ہیں کو سیکرٹری ٹیکسٹائل ڈویژن کا اضافی چارج سونپ دیا ہے جبکہ ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس کے گریڈ 22 کے افسر حامد ہارون کو سیکرٹری پوسٹل سروسز سے تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے اور پاکستان پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر احمد مکرم کو ایف آئی اے سے تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :