کراچی میں ڈینگی وائرس سے 2 ماہ کا معصوم بچہ جاں بحق،رواں سال شہرمیں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 44 ہو گئیں

منگل 3 دسمبر 2019 16:45

کراچی میں ڈینگی وائرس سے 2 ماہ کا معصوم بچہ جاں بحق،رواں سال شہرمیں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2019ء) کراچی میں ڈینگی وائرس سے دو ماہ کا معصوم بچہ جاں بحق ہو گیا۔ رواں سال شہرمیںڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈینگی کنٹرول پروگرام سندھ کے مطابق ڈینگی سے جاں بحق ہونے والا دو ماہ کا عبداللہ ملیر کالا بورڈ کا رہائشی تھا جو نارتھ ناظم آباد کے نجی ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

ڈینگی پروگرام نے تصدیق کی ہے کہ بچے کی موت کی وجہ ڈینگی وائرس ہے۔ رواں برس کراچی میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 44 تک جا پہنچی، ڈینگی کنٹرول پروگرام سندھ کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید 89 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ سندھ بھر میں رواں سال 15ہزار609 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔