شمالی جاپان میں شدید برف باری اور سمندر میں طغیانی

بدھ 4 دسمبر 2019 14:10

شمالی جاپان میں شدید برف باری اور سمندر میں طغیانی
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2019ء) جاپان کے انتہائی شمال میں واقع مرکزی جزیرے ہوکّائیدو شدید برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیاہے۔ جاپان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی جاپان میں برفانی طوفان کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ ہوا کا کم دبائو اپنے ساتھ سرد ہوائیں لائے گا جس کی وجہ سے شمالی جاپان میں بحیرہ جاپان کے ساحل پر شدید جھکّڑ چلیں گے، برفباری ہوگی اور بڑی اٴْونچی لہریں بلند ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوکّائیدو میں 50 سینٹی میٹر اور توہوکٴْو کے علاقوں میں 40 سینٹی میٹر تک برفباری کا امکان ہے۔حکام کی جانب سے لوگوں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ برف باری، طوفانی ہواؤں اور بلند لہروں کے باعث نقل و حمل میں خلل پڑنے سے چوکنّا رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :